Showing posts with label Unknown shayar. Show all posts
Showing posts with label Unknown shayar. Show all posts

Saturday, 3 August 2013

دشت میں پیاس بجھاتے ہوئے مرجاتے ہیں

Friday, 5 July 2013

تمہیں کیا معلوم....!!








تمہیں کیا معلوم....!!!

سرد ہوا کے دوش پر
اڑنے والے خزاں رسیده درختوں کے
ان زرد پتوں سے پوچھو کہ
شاخوں سے ٹوٹنا
اور ٹوٹ کر بکھرنا کسے کہتے ہیں.....

Friday, 28 June 2013

یہ پُھول یہ پرند یہ گھر چھوڑ جاؤں گی

یہ پُھول یہ پرند یہ گھر چھوڑ جاؤں گی
لیکن میں سب میں اپنا اثر چھوڑ جاؤں گی

رختِ سفر میں رکھوں گی بس تیرے جستجو
باقی ہر ایک چیز اِدھر چھوڑ جاؤں گی

لگتا ہے میں بھی سایۂ دیوار کی طرح
اک روز دن ڈھلے یہ نگر چھوڑ جاؤں گی

بچّوں کی طرح پالا ہے تیرے خیال کو
میں سوچتی ہوں اس کو کدھر چھوڑ جاؤں گی

میں وہ نہیں کہ موت سے مل کر نہ آسکوں
میں اپنے لوٹنے کی خبر چھوڑ جاؤں گی

ترسیں گے پھر یہ لوگ میرے شور کو قمر
چڑیوں کی طرح میں بھی شجر چھوڑ جاؤں گی





Thursday, 27 June 2013

ٹھہری ٹھہری ہوئی طبیعت میں روانی آئی

ٹھہری ٹھہری ہوئی طبیعت میں روانی آئی
آج پھر یاد محبت کی کہانی آئی

آج پھر نیند کو آنکھوں سے بچھڑتے دیکھا
آج پھر یاد کوئی چوٹ پرانی آئی

مدّتوں بعد چلا اُن پہ ہمارا جادو
مدّتوں بعد ہمیں بات بنانی آئی

مدّتوں بعد پشیماں ہوا دریا ہم سے
مدّتوں بعد ہمیں پیاس چُھپانی آئی

مدّتوں بعد کھُلی وسعتِ صحرا ہم پر
مدّتوں بعد ہمیں خاک اُڑانی آئی

مدّتوں بعد میسر ہوا ماں کا آنچل
مدّتوں بعد ہمیں نیند سُہانی آئی

اتنی آسانی سے ملتی نہیں فن کی دولت
ڈھل گئی عمر تو غزلوں پہ جوانی آئی

Thursday, 13 June 2013

ﺩُﮐﮫ ﮐﯽ ﮔﻨﺘﯽ،


ﺩُﮐﮫ ﮐﯽ ﮔﻨﺘﯽ،

ﺟﺎﻧﺖ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ،

ﺳُﮑﮫ ﮔﻨﻨﺎ ﻧﮧ ﺁﻭﮮ...

ﻣﯿﮟ ﻧﺎ ﺷُﮑﺮﺍ،

ﻣﺮﮮ ﻣﺎﻟﮏ،

ﺍﯾﮏ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﺩﻻ ﺩﮮ....

ﺳُﮑﮫ ﮔﻨﻨﺎ ﺳﮑﮭﻼ ﺩﮮ!..

بہت دشوار ہوتا ہے

بہت دشوار ہوتا ہے
خواہشوں کے گھروندے
بنا کے توڑتے رہنا
فقط اک چپ میں سارے
دکھ چھپا کر مسکراتے رہنا
بہت دشوار ہوتا ہے
کسی کے ساتھ چلنا
اور کسی موڑ پر بچھڑ جانا
پھر بساط وقت سے بچنا
!یادوں کے سنگ چلنا
بہت دشوار ہوتا ہے
جانےکب ملے ہمیں وہ ہنر
کہ میں ہاتھ بڑھا کر
روک سکوں
جاتے لمحوں کو
گزرتے پلوں کو
مگر ایسا کرنا۔۔۔
بہت دشوار ہوتا ہے
اور
ایسا ہر بار ہوتا ہے



Monday, 10 June 2013

دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد


دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد
اب مجھ کو نہیں کچھ بھی محبت کے سوا یاد

چھیڑا تھا جسے پہلے پہل تیری نظر نے
اب تک ہے وہ اک نغمہء بے ساز و صدا یاد

کیا لطف کہ میں اپنا پتہ آپ بتاؤں
کیجیئے کوئی بھولی ہوئی خاص اپنی ادا یاد

جب کوئی حسیں ہوتا ہے سرگرم نوازش
اس وقت وہ کچھ اور بھی آتے ہیں سوا یاد

کیا جانیے کیا ہو گیا ارباب جنوں کو
مرنے کی ادا یاد نہ جینے کی ادا یاد

مدت ہوئی اک حادثہ ء عشق کو لیکن
اب تک ہے ترے دل کے دھڑکنے کی صدا یاد

Saturday, 1 June 2013

ﮐﺒﮭﯽ ﻧﯿﻨﺪﯾﮟ ، ﮐﺒﮭﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ


ﮐﺒﮭﯽ ﻧﯿﻨﺪﯾﮟ ، ﮐﺒﮭﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﺁﺗﺎ ﻧﮩﯿﮟ ، ﺍﭘﻨﯽ ﻧﺸﺎﻧﯽ ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
ﺑﻨﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﮐﺎﻏﺬ ﭘﺮ ﺷﺠﺮ ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ
ﺍﻥ ﮐﻮﻣﺮﯼ ﺟﺎﻧﺐ ﺑﺮﺍﺋﮯ ﺑﺎﻏﺒﺎﻧﯽ ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﻓﺮﺻﺖ ﮐﯿﻮﮞ ﻣﯿﺴﺮ ﮨﻮ
ﻭﮦ ﮨﺮ ﺳﺮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺳﺮ ﮔﺮﺍﻧﯽ ﺑﮭﯿﺞﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﻣﺘﺮﻭﮎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﻟﻔﻆ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ
ﻣﺠﮭﮯ ﺗﺎﺑﺶ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﺎﺯﮦ ﻣﻌﺎﻧﯽ ﺑﮭﯿﺞﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ

دل کے سونے آنگن میں

دل کے سونے آنگن میں
خواہش کا پیڑ لگایا تھا
وہ پیڑ تمہارا میرا تھا
پر ہجر کے لمبے پت جھڑ میں
اُس پیڑ کے جتنے پتّے تھے
... اُس پیڑ پہ جتنی شاخیں تھیں
وہ ساری شاخیں ٹوٹ گئیں
وہ سارے پتّے سوکھ گئے
بس ایک ہی ٹہنی باقی ہے
یہ ٹہنی یاد کی ٹہنی ہے
اور ایک ہی پتّہ زندہ ہے
یہ پتّہ آس کا پتّہ ہے
یہ آس کا پتّہ جانے کیوں
اِک آس لگائے بیٹھا ہے
کہ وصل کا ساون آئے گا
تو جتنے پتّے ٹوٹے ہیں
وہ سارے پھر سے نکلیں گے
اور دل کے سونے آنگن میں
پھر سے ہریالی آئے گی
پر وقت کا موسم کہتا ہے
کہ ہجر کی کالی آندھی میں
اِس پیڑ کا بچنا مشکل ہے
اب دل کے سونے آنگن کو
آباد نہیں تم کرسکتے
پر آس کا پتّہ کہتا ہے
کہ دل کا سونا آنگن بھی
اِس پیڑ کے دم سے روشن ہے
یہ پیڑ ہی گر کٹ جائے گا
تو آنگن میں کیا رکھا ہے
دل کے سونے آنگن میں
اِک پیڑ لگا ہے خواہش کا
اُس پیڑ پہ یاد کی ٹہنی پر
ایک آس کا پتّہ زندہ ہے
نہ سوکھا ہے نہ سہما ہے ـــــــــــــــــ!!!!

Main Chahta Bhi Yahi Tha Wo Bewafa Nikle.,

Main Chahta Bhi Yahi Tha Wo Bewafa Nikle.,
Use Samajhne Ka Koi To Silsila Nikle..

Kitaab-E-Maazi Ke Panne Ulat Ke Dekh Zara.,
Najaane Kaun Sa Panna Muda Hua Nikle..

Jo Dekhne Me Bahut Hi Kareeb Lagta Hai.,
Usi Ke Baare Me Socho To Faasla Nikle........

میں جو مہکا تو میری شاخ جلا دی اس نے

میں جو مہکا تو میری شاخ جلا دی اس نے
سبز موسم میں مجھے زرد ہوا دی اس نے

پہلے اک لمحے کی زنجیر سے باندھا مجھ کو
... اور پھر وقت کی رفتار بڑھا دی اس نے

جانتا تھا کہ مجھے موت سکوں بخشے گی
وہ ستم گر تھا سو جینے کی دعا دی اس نے

اس کے ہونے سے تھیں سانسیں میری دوگنی شاہد
وہ جو بچھڑا تو میری عمر گھٹا دی اس نے ـــــــــــ

Friday, 31 May 2013

نیا اک ربط پیدا کیوں کریں ہم





نیا اک ربط پیدا کیوں کریں ہم
 بچھڑنا ہے تو ‘جھگڑا‘ کیوں کریں‌ہم

 خاموشی سے ادا ہو رسمِ دوری
 کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں‌ہم

 یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں
 وفاداری کا دعویٰ کیوں کریں‌ہم

 وفا، اخلاص، قربانی، محبت
 اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں‌ہم

 ہمارے واسطے ہی کیوں مرو تم
 تمہاری ہی تمنا کیوں کریں‌ہم





poetryblogroll.blogspot.com
pakistani-poetry.blogspot.com
poetry-24.blogspot.com
milan-poetry.blogspot.com
poetryhipoetry.blogspot.com
forthosewhobelieve.blogspot.com
yesbutisitpoetry.blogspot.com
cuteepoetry.blogspot.com
softsonnets.blogspot.com
karenspoetryspot.blogspot.com
mehroz717.blogspot.com
softmoodz.blogspot.com
poemsintranslation.blogspot.com
urducornerpk.blogspot.com
verbatimpoetry.blogspot.com
poetrysync.blogspot.com
urdu-english-poetry.blogspot.com
poem-of-the-week.blogspot.com
poetrylar.blogspot.com
www.urduimagepoetry.com
www.killerpoetrycollection.com
www.world-poetry.blogspot.com
www.poetryghar.com
http://urdupoetrysite.blogspot.com
heavenspot.wordpress.com
urdu-poetry-lovers.blogspot.com
mehroz717.blogspot.com
urducornerpk.blogspot.com
urdupoetree.blogspot.com
urdupoetrypoint.blogspot.com
urdupoetryrare.blogspot.com
forthosewhobelieve.blogspot.com
urdu-love-poetry.blogspot.com
softmoodz.blogspot.com
poetrylar.blogspot.com
urdu--poetry.blogspot.com
softsonnets.blogspot.com
123urdupoetry.blogspot.com
urdupoetrywithenglishtranslations.blogspot.com
www.poetryghar.com
apniurdupoetry.blogspot.com
urduadab4u.blogspot.com
www.poetryghar.com
urdupoems.blogspot.com
urdu-english-poetry.blogspot.com
poetryhipoetry.blogspot.com
cuteepoetry.blogspot.com
www.urdusadpoetry.com
urdusadpoetry.wordpress.com
www.2linesurdupoetry.com
www.propakistani.info
www.urdupoetry.com
www.softsonnets.blogspot.com‎




زمیں پہ چل نہ سکا، آسمان سے بھی گیا

زمیں پہ چل نہ سکا، آسمان سے بھی گیا
کٹا کے پَر وہ پرندہ، اُڑان سے بھی گیا
تباہ کر گئی، پکے مکان کی خواہش
میں اپنے گاؤں کے کچے مکان سے بھی گیا
پرائی آگ میں جل کے بھی کیا مِلا مجھکو
اُسے بچا نہ سکا اور اپنی جان سے بھی گیا
بھُلانا چاہا، تو اُسکی بھی انتہا کر دی
 وہ شخص اب میرے وہم و گُمان سے بھی گیا
کِسی کے ہاتھ کا نِکلا ہوا وہ تیر ہوں میں
ہدف کو چھُو نہ سکا اور کمان سے بھی گیا !!

سنو !تم عزم والے ہو

سنو !تم عزم والے ہو
بلا کا ضبط رکھتے ہو
تمھیں کچھ بھی نہیں ہوگا
مگر دیکھو!۔
جسے تم چھوڑ جاتے ہو
اُسے تو ٹھیک سےشاید
بچھڑنا بھی نہیں آتا

Monday, 27 May 2013

“ﺭﺍﺳﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺮﺿﯽ ﮨﮯ“

ﮐﮭﯿﻞ ﮨﮯ ﻣﻘﺪّﺭ ﮐﺎ
ﻣِﻠﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺑِﭽﮭﮍ ﺟﺎﻧﺎ
ﺯِﯾﺴﺖ ﮐﯽ ﺟﻮ ﮔﺎﮌﯼ ﮨﮯ
ﯾﮧ ﺗﻮ ﺑﺲ ﻣﻘﺪّﺭ ﮐﮯ
ﺭﺍﺳﺘﻮﮞ ﭘﮧ ﭼﻠﺘﯽ ﮨﮯ
ﺭﺍﺳﺘﮯ ﺟُﺪﺍ ﺳﺐ ﮐﮯ
ﻣﻨﺰﻟﯿﮟ ﺍﻟﮓ ﺳﺐ ﮐﯽ
ﺍﻭﺭ ﯾﮩﺎﮞ ﻣﻘﺪّﺭ ﺑﮭﯽ
ﮐِﺲ ﮐﺎ ﮐِﺲ ﺳﮯ ﻣِﻠﺘﺎ ﮨﮯ
“ﺭﺍﺳﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺮﺿﯽ ﮨﮯ“
... ﺟﺲ ﻃﺮﻑ ﺑﮭﯽ ﻟﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ
ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻣﻘﺪّﺭ ﮐﮯ
ﺯﻭﺭ ﮐِﺲ ﮐﺎ ﭼﻠﺘﺎ ﮨﮯ

خوشبوؤں کے نزول جیسا تھا !

خوشبوؤں کے نزول جیسا تھا !
وہ جو اک شخص پھول جیسا تھا !
ہم زمانے کو لے کے کیا کرتے ؟
اس کے قدموں کی دھول جیسا تھا !
اس کو پانا تو یوں بھی مشکل تھا ...
آپ اپنے حصول جیسا تھا !
منفرد ہم بھی تھے انا کی طرح !
 وہ بھی اپنے اصول جیسا تھا !

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے

***جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
***یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے***

***جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سُو نمونے
***مگر تجھ کو اندھا کیا رنگ و بُو نے
***کبھی غور سے بھی دیکھا ہے تو نے
***جو معمور تھے وہ محل اب ہیں سُونے***

***جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
***یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے***
...
***ملے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسے
***مکیں ہو گٔیٔے لا مکاں کیسے کیسے
***ھؤے ناموَر بے نشاں کیسے کیسے
***زمیں کھا گٔیٔ آسماں کیسے کیسے***

***جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
***یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے***

***اجل نے نہ کسریٰ ہی چھوڑا نہ دارا
***اسی سے سکندرسا فاتح بھی ہارا
***ہر ایک چھوڑ کے کیاکیا حسرت سدھارا
***پڑا رہ گیا سب یہیں ٹھاٹ سارا***

***جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
***یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے***

***تجھے پہلے بچپن میں برسوں کھلایا
***جوانی نے پھر تجھ کو مجنوں بنایا
***بڑھاپے نے پھر آ کے کیا کیا ستایا
***اجل تیرا کر دے گی بالکل صفایا***

***جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
***یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے***

***یہی تجھ کو دھُن ہے رہُوں سب سے بالا
***ہو زینت نرالی ہو فیشن نرالا
***جیا کرتا ہے کیا یونہی مرنے والا؟
***تجھے حسنِ ظاہر نے دھوکے میں ڈالا***

***کؤی تیری غفلت کی ہے انتہا بھی؟
***جنون چھوڑ کر اب ہوش میں آ بھی
***جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
***یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے***

کہیں عشق کی دیکھی ابتدا


کہیں عشق کی دیکھی ابتدا
کہیں عشق کی دیکھی انتہا

کہیں عشق سُولی پر چڑھ گیا
کہیں عشق کا نیزے پر سر گیا
...
کہیں عشق سجدے میں گِر گیا
کہیں عشق سجدے سے پھر گیا

کہیں عشق درسِ وفا بنا
کہیں عشق حسنِ ادا بنا

کہیں عشق نے سانپ سے ڈسوا دیا
کہیں عشق نے نماز کو قضا کیا

کہیں عشق سیفِ خدا بنا
کہیں عشق شیر خدا بنا

کہیں عشق طُور پر دیدار ہے
کہیں عشق ذبح کو تیا ر ہے

کہیں عشق نے بہکا دیا
کہیں عشق نے شاہِ مصر بنا دیا

کہیں عشق آنکھوں کا نور ہے
کہیں عشق کوہِ طُور ہے

کہیں عشق تُو ہی تُو ہے
کہیں عشق اللہ ہُو ہے۔۔۔۔

Thursday, 23 May 2013

محبت نام ہے میرا


اگر چاہو گی تم مجھ كو

تمھاری سانس سے پہلے تمھاری جان بن جاؤں

اگر دیکھو گی تم مجھ كو

تمھاری آنکھ سے پہلے تمھارے خواب بن جاؤں

اگر سوچو گی تم مجھ كو

تمھارے پاؤں سے پہلے تمھاری رہ بن جاؤں

محبت نام ہے میرا

مجھے تم سوچ کے دیکھو

اُن کے اندازِ کرم، اُن پہ وہ آنا دل کا

اُن کے اندازِ کرم، اُن پہ وہ آنا دل کا
ہائے وہ وقت، وہ باتیں، وہ زمانہ دل کا

نہ سنا اُس نے توجہ سے فسانہ دل کا
عمر گزری ہے مگر درد نہ جانا دل کا

وہ بھی اپنے نہ ہوئے، دل بھی گیا ہاتھوں سے
ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا

دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے
... روگ دشمن کو بھی یا رب نہ لگانا دل کا

اُن کی محفل میں نصیر اُن کے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ہاتھ سے جانا دل کا
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...