Friday, 31 May 2013

زمیں پہ چل نہ سکا، آسمان سے بھی گیا

زمیں پہ چل نہ سکا، آسمان سے بھی گیا
کٹا کے پَر وہ پرندہ، اُڑان سے بھی گیا
تباہ کر گئی، پکے مکان کی خواہش
میں اپنے گاؤں کے کچے مکان سے بھی گیا
پرائی آگ میں جل کے بھی کیا مِلا مجھکو
اُسے بچا نہ سکا اور اپنی جان سے بھی گیا
بھُلانا چاہا، تو اُسکی بھی انتہا کر دی
 وہ شخص اب میرے وہم و گُمان سے بھی گیا
کِسی کے ہاتھ کا نِکلا ہوا وہ تیر ہوں میں
ہدف کو چھُو نہ سکا اور کمان سے بھی گیا !!

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...