Saturday 18 May 2013

ابھی یہ عشق کم سن ہے


ابھی یہ عشق کم سن ہے
ابھی اظہار مت کرنا
جنوں کی آگ بڑھنے دو
ابھی کچھ روز جلنے دو
اگر یہ راکھ کر ڈالے
... سمجھ لینا کہ ناقص ہے
سمندر میں بہا آنا
اگر کندن بنا ڈالے
سمجھ لینا کہ خالص ہے
بہت نایاب گوہر ہے
اسے بیکار مت کرنا
کسی کم ظرف کے آگے
کبھی اظہار مت کرنا،!!!!

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...