مر مٹا ہوں خیال پر اپنے،
وجد آتا ہے حال پر اپنے
ابھی مت دیجیو جواب کہ میں،
جھوم تو لوں سوال پر اپنے
عمر بھر اپنی جستجو کی ہے،
مر نہ جاؤں وصال پر اپنے،
بس یونہی میرا گال رکھنے دے،
میری جان آج گال پر اپنے،
کوئی حالت تو اعتبار میں ہے،
خوش ہوا ہوں ملال پر اپنے،
خود پہ نادم ہوں جون یعنی میں،
ان دنوں ہوں کمال پر اپنے،....!!!!
جون
No comments:
Post a Comment