Sunday 19 May 2013

تمھیں مجھ سے محبت ہے


تمھیں مجھ سے محبت ہے
تو پھر مجھ کو
بدن اور روح میں تقسیم کر کے
دیکھنے کی کیا ضرورت ہے
تم اپنی انگلیوں کی نرم پوروں سے
... مرے زندہ بدن کو چھو کے
میری روح کو محسوس کر سکتی ہو
اس کو دیکھ سکتی ہو

مجھے دیکھو!
کہ میں ہی مرکزی کردار ہوں
نغمے کی لے ہوں
چاندنی کا روپ
ڈھلتی شام کی میٹھی حرارت ہوں

مجھے دیکھو ۔ ۔ ۔

یہ میں ہوں !!!!!!

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...