Saturday 18 May 2013

"ہم اس پر کچھ نہیں لکھیں گے"


"ہم اس پر کچھ نہیں لکھیں گے"

دل کا تمہارے جو صفحہ ہے
وہ آج بھی بالکل سادہ ہے
اس پر بھی تو لکھا تھا ہم نے
... اک نام کبھی
پیغام کبھی
اشعار کبھی
سرکار کبھی
وہ صفحہ تم نے دھو ڈالا
وہ صفحہ بالکل سادہ ہے
اب کاغز کے اس صفحے کو
کیوں آگے لاکے رکھتی ہو
کیوں نام، پیغام، اشعار لکھیں
ہم لوگ تو جو سرکار لکھیں
اک بار لکھیں

(ابن انشاء)

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...