Wednesday 22 May 2013

ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں


ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
مددکرنی ہو اس کی، یار کی ڈھارس بندھانا ہو
... بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
کسی کو یاد رکھنا ہو کسی کو بھول جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو
حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے بتانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں

منیر نیازی

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...