Showing posts with label ***Naat shareef***. Show all posts
Showing posts with label ***Naat shareef***. Show all posts

Thursday, 1 August 2013

عجب اک نشہء خود آگہی ذہنوں پہ چھاتا ہے



آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم


خیمہ افلاک ایستادہ اسی نام سے ہے
نبض ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے

اور میرے آقا روحی فدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم 
آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
حسن مطلق کی ادا ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
زینت ارض و سماء ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
مظہر ذات رب العلی ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
خواجہ دو سرا ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
بحر جود و سخا ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ابر لطف و عطا ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
خوش خصال و ادا ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
حسن صبر و رضا ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
شاہد کبریا ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سرور انبیاء ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
خاتم الانبیاء ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
قبلہ انبیاء ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کعبہ اصفیاء ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
فقر کی انتہا ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سرفراز رضا ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
تاجدار غناء ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
شاہ والا نسب ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
بادشاہ عجم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
تاجدار عرب ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سرور ذی حشم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
بحر جود و کرم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
پاسبان حرم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
شاہ ملک ارم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ساربان کرم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
مہر لطف و کرم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کان گنج نعم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
امام الامم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
شفیع الامم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
امیر حرم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
فضل اتم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
حسن اتم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
بندہ نواز ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نور حجاز ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
صاحب لولاک ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سائر افلاک ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ہادی برحق ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
رہبر برحق ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
شافع محشر ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ساقی کوثر ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
خلق کے سرور ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نور مجسم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نور دو عالم ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
شمس الضحے ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
بدر الدجے ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
صدر العلی ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نور الہدی ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نجم الہدی ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
منبع الہدی ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
شفیع الوری ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
خیر الوری ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نقش خرد ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ناز احد ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
شان صمد ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
مہر ازل ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ماہ ابد ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
رشک ملائک ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ناز بشر ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
مونس انس و جاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
حامی بے کساں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ہادی گمراہاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
رحمت دو جہاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سر کون و مکاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
باعث کن فکاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
حاصل کن فکاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
دلبر قدسیاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
مر سل مرسلاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ماورائے گماں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
پرتو حسن حق ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
والی بحر و بر ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
رحمت کردگار ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
فضل پروردگار ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
شاہد ذوالمنن ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
رونق انجمن ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ساقی بزم حق ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
زینت مے کدہ ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
حسن جام و سبو ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
پیکر رنگ و بو ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
رہبر بے مثل ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
مظہر عز و جل ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
رونق افزائے بزم رسالت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
مایوسیوں میں حرف بشارت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ضمیر انساں کی بصیرت بصارت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
قائد مسلک وحدت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
دو جہاں کے لئے آیتہ رحمت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
فراز شوکت و بندگی ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
یقین و علم کی تازگی ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کمال حق کی دلیل ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ہدایت کا مہر منیر ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
حبیب رب کبیر ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
جلال و جمال کا مظہر ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
جلال خسرواں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
جمال دلبراں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
بدر منیر ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
عدیم النظیر ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سید الانام ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
خیر الانام ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نور ازل ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سرتاج رسل ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
فصیح البیاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
وحید الزماں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
حقیقت کی زباں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
بے نشاں کا بین نشاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
وجہ تخلیق کون و مکاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سکوں کا ساحل بیکراں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
چارہ ساز غم نہاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
محبوب رب دوجہاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
قائد علم و عرفاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
عشق کا سرمایہ حیات ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
محبوب رب کائنات ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
قاسم الخیرات الحسنات ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
صاحب جمیع الصفات ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
حسن کا معیار ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
خیر کا گلزار ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
انیس الغریبین ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
شفیع المذنبین ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
شمس العارفین ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سراج السالکین ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
رحمت اللعالمین ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سید الثقلین ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
امام القبلتین ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سرور کونین ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
محور کونین ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
زینت کونین ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نور عین ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
رحمت دارین ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سید الحرمین ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
انوار یزداں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
روح ایماں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
جان ایماں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سر ایماں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
حیات ایماں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
پناہ عاصیاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
وسیلہ مجرماں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
مہر درخشاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نیر تاباں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ماہ ضوفشاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
تزئین گلستاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
روح صباء ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
جان بہاراں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سید ذیشاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سر پنہاں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
حامل قرآں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
مشعل ایماں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
مصحف یزداں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
فخر زمیں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
مخر زماں ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
مہر ہدایت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ماہ رسالت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
زیب رسالت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
فخر رسالت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
شمع رسالت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
فخر نبوت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
پیکر رحمت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
صاحب عظمت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
شان عبدیت ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
خلق کی ابتداء ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
خُلق کی انتہا ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ہر ابتدا سے اول ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ہر انتہا سے آخر ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

اور اللہ نے میرے آقا روحی فدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے فرمایا۔

''جو تجھ سے ملا ، وہ مجھ سے ملا ۔
جو تجھ سے گیا ، وہ مجھ سے گیا ۔
جس نے تجھ کو دیکھا ، اس نے مجھ کو دیکھا ۔''


درِ نبی پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا

درِ نبی پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا

کبھی تو قسمت کھلے گی میری کبھی تو میرا سلام ہوگا

خلافِ معشوق کچھ ہوا ہے نہ کوئی عاشق سے کام ہوگا
خدا بھی ہو گا اُدھر ہی اے دِل جدھر وہ عالی مقام ہوگا

کیے ہی جاؤں گا عرضِ مطلب,ملے گا جب تک نہ دل کا مطلب
نہ شامِ مطلب کی صبح ہوگی نہ یہ فسانہ تمام ہو گا

جو دل سے ہے مائلِ پیمبر یہ اُس کی پہچان ہےمقرر
کہ ہر دم اُس بے نوا کے لب پر درود ہو گا سلام ہو گا

اِسی توقع پہ جی رہا ہوں یہی تمنا جِلا رہی ہے
نگاہِ لطف و کرم نہ ہوگی تو مجھ کو جینا حرام ہو گا


Tuesday, 30 July 2013

کھلا ھے سبھی کے لیےؑ بابِ رحمت

کھلا ھے سبھی کے لیےؑ بابِ رحمت
وہاں کوی رتبہ میں ادنیٰ نہ عالی
کھلا ھے سبھی کے لیےؑ بابِ رحمت

مرادوں سے دامن نہیں کوی خالی
قطاریں لگاے کھڑے ہیں سوالی

مین پہلے پہل جب مدینہ گیا تھا
تو تھی دل کی حالت تڑپ جانے والی

وہ دربار سچ مچ مرے سامنے تھا
ابھی تک تصور تھا جسکا خیالی

میں ایک ہاتھ سے دل سنبھالے ہوے تھا
تو تھی دوسرے ہاتھ میں انکی جالی

دعا کے لیے ہاتھ اٹھتے تو کیسے
نہ یہ ہاتھ خالی نہ وہ ہاتھ خالی

جو پوچھا ھے تم نے کہ میں نذر کرنے
کو کیا لے گیا تھا تو تفصیل سن لو

تھا نعتوں کا ایک ہار ، اشکوں کے موتی
درودوں کا گجرا ، سلاموں کی ڈالی

دھنی اپنی قسمت کا ھے تو وہی ھے
دیارِ نبی جس نے انکھوں سے دیکھا

مقدر ھے سب کا مقدر اسی کا
نگاہ کرم جس پہ آقا نے ڈالی

کھلا ھے سبھی کے لیےؑ بابِ رحمت
وہاں کوی رتبہ میں ادنیٰ نہ عالی
کھلا ھے سبھی کے لیےؑ بابِ رحمت

خاک ہوتا میں تیری گلیوں کی

Sunday, 28 July 2013

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا


وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی بر لانے والا

مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا
وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا

فقیروں کا ملجا ضعیفوں کا ماویٰ
یتیموں کا والی غلاموں کا مولیٰ

خطا کا ر سے درگزر کرنے والا
بد اندیش کے دل میں گھر کرنے والا

مفاسد کا زیر و زبر کرنے والا
قبائل کو شیر و شکر کرنے والا

اتر کر حِرا سے سوئے قوم آیا
اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا

مس خام کو جس نے کندن بنایا
کھرا اور کھوٹا الگ کر دکھایا



عرب جس پہ قرنوں سے تھا جہل چھایا
پلٹ دی بس اک آن میں اس کی کایا

رہا ڈر نہ بیڑے کو موجِ بلا کا
اِدھر سے اُدھر پھر گیا رخ ہوا کا

آنے والو یہ تو بتاؤ شہر مدینہ کیسا ہے


آنے والو یہ تو بتاؤ شہر مدینہ کیسا ہے
سر ان کے قدموں میں رکھ کر جھک کر جینا کیسا ہے

گنبد خضریٰ کے سائے میں بیٹھ کے تم تو آئے ہو
اس سائے میں رب کے آگے سجدہ کرنا کیسا ہے

دل آنکھیں اور روح تمھاری لگتی ہے سیراب مجھے
در پہ ان کے بیٹھ کے آبِ زم زم پینا کیسا ہے

دیوانو آنکھوں سے تمھاری اتنا پوچھ تو لینے دو
وقت دعا روضے پہ ان کے آنسو بہانا کیسا ہے

وقت رخصت دل تو اپنے چھوڑ وہاں تم آئے ہو
یہ بتلاؤ عشرت ان کے در سے بچھڑنا کیسا ہے

حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں

حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں
اخوت ، علم وحکمت ، آدمیت لے کے آئے ہیں

کہا صدیق نے میری صداقت ان کا صدقہ ہے
عمر ہیں ان کے شاہد وہ عدالت لے کے آئے ہیں

کہا عثمان نے میری سخاوت ان کا صدقہ ہے
علی دیں گے شہادت وہ شجاعت لے کے آئے ہیں

رہے گا یہ قیامت تک سلامت معجزہ ان کا
وہ قرآن میں نور و ہدایت لے کے آئے ہیں


خدا نے رحمت للعٰالمیں خود ان کو فرمایا
قسم اللہ کی رحمت ہی رحمت لے کے آئے ہیں

قناعت ، حریت ، فکر وعمل ، مہر و وفا ، تقوٰی
وہ انساں کے لیے عظمت ہی عظمت لے کے آئے ہیں

حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں
اخوت ، علم وحکمت ، آدمیت لے کے آئے ہیں

Sunday, 2 June 2013

دو جہاں فدا ترے نام پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے سکوں فضاء ترا نام بھی



دو جہاں فدا ترے نام پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے سکوں فضاء ترا نام بھی
تری ذات پر ہو درود بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تری زات پر ہو سلام بھی
مجھے اپنی تابشیں کر آتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو ہے میری ماہ تمام بھی
ہے لٹی لٹی میری صبح بھی ہے لٹی لٹی میری شام بھی

ترا وصف بیاں ہوکس سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تری کون کرے گا بڑائی
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...